وزیراعظم کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔

عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات اور بار کونسل کی ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہوسکی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کررکھا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔

شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 100 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔ دعویٰ میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے جھوٹا الزام عائد کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں