محکمہ موسمیات نے 23 سے 27 اگست کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست سے مون سون ہوائیں شدت سے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی یہ مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے داخل ہوں گی۔
بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ 23 سے27 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا میں بارشوں کا امکان ہے۔
23 سے 27 اگست تک خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈی جی خان اور ملتان میں تیز بارش کا امکان ہے۔
23 سے 26 اگست کے دوران پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور باجوڑ میں بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے 23 سے26 اگست کے دوران گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
23 سے 25 اگست کے دوران کوئٹہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، خضدار، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پنجگور اور کیچ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے 23 سے 25 اگست کے دوران کراچی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
23 سے 25 اگست کے دوران سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد اور جامشورو میں بھی بارش کا امکان ہے۔
23 سے 25 اگست کے دوران بھکر، لیہ، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی بارشیں متوقع ہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، پشاور، نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، گلگت بلتستان اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔