justice mohsin akhtar kiyani

26 اور 27 ویں ترمیم پر تحفظات: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی

(روزنامہ جرأت)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ذاتی وجوہات اور حالیہ سرجری کے بعد صحت سے متعلق خدشات کو استعفے کی وجوہات قرار دیا ہے۔صدر پاکستان کو لکھے گئے استعفے میں انہوں نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور اپنے دور میں مختلف نوعیت کے 23 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان تبدیلیوں نے ہائیکورٹس کی آزادی اور ادارہ جاتی خودمختاری کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے عدالتی معاملات میں انتظامیہ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس سے عدلیہ کی آزادی اور انصاف کے عمل پر عوامی اعتماد متاثر ہوا ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن کیانی،جسٹس بابراورجسٹس ثمن کے تبادلوں کی منظوری دیدی
انہوں نے کہا کہ وہ عہدہ چھوڑنے کے بعد وکالت کے ذریعے عوام کے حقوق کے تحفظ اور قانونی آگاہی کے فروغ کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
واضح رہے گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں تبادلہ کیا گیا تھا۔اس سے قبل رواں سال اپریل میں جسٹس محسن اختر کیانی کا دیگر ججز کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ میں تبادلہ ہوا تھا۔
جسٹس محسن اختر کیانی کو 11 فروری 2032 کو ریٹائر ہونا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں