کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ممالک بھیک مانگنے کی غرض سے جانیوالے 9 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزمان عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جارہے تھے، ملزمان فلائٹ نمبر پی اے 870 سے سعودی عرب جانے کی کوشش کی۔
ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون ایجنٹ بھی ملزمان کی ہمراہ جارہی تھی، ملزمان کے پاس کسی ہوٹل کی بکنگ نہیں تھی، اس گروپ میں 6 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تفتیش اور قانونی کارروائی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بیرون ممالک گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، مسافروں کی سخت اسکرینگ کی جاری ہے، بھیک مانگنے میں ملوث ملزمان کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کیے جائیں گے۔