اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تحریک انصاف کے خلاف پے در پے منفی احکامات کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں، انٹراپارٹی الیکشن اور اس کے نتیجے میں انتخابی نشان (بلے) کی الاٹمنٹ کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کے الیکشن کمیشن کو حتمی حکم جاری کرنے سے روکنے کے فیصلے پر مطمئن ہیں، ہمیں امید ہے کہ عام انتخابات ہوں گے اور بیلٹ پیپر پر ‘بلا’ ہمارا انتخابی نشان ہوگا۔