اسلام آباد: سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی سندھ کے لیے گیس مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔
سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 226.18روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مزید اضافہ مانگ لیا جبکہ گیس کی موجودہ اوسط قیمت 1470روپے 21پیسے ہے۔
کمپنی کی نئی اوسط گیس قیمت 1696 روپے 39پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف دیا ہے کہ سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47ارب77کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے جبکہ بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95روپے 40پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔
ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت مد میں 150روپے 67پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کی درخواست کی گئی ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی کے فرق کی مد میں 40 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگا گیا۔
اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر 18دسمبر کو کراچی میں سماعت کرے گا۔