security forces operation in gwadar

گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک

(روزنامہ جرأت)گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گوادر میں 7 دہشتگردوں کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ارد گردکے علاقےکو آئی ای ڈیز سے محفوظ کرنےکیلئےکلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ فتنہ الہندوستان کے گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو فوری ہلاک کردیا تھا جب کہ گوادر شاہراہ کے قریب واقع ہوٹل میں موجود 4 دہشتگردوں کو فورسز نے گھیرے میں لے لیا تھا جنہیں بعد میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں