میلبرن ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے۔
نوجوان فاسٹ بولر کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کروایا گیا ہے،میڈیکل پینل کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ نوجوان فاسٹ بولر سے متعلق مزید تفصیلات جاری کرے گا۔
قبل ازیں پرتھ ٹیسٹ میچ سے قبل ابرار احمد پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کی شکایت پر اسپنر کو میدان سے باہر جانا پڑا تھا، میڈیکل ٹیم اسپنر کا میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا بعدازاں انکا ایم آر آئی اسکین کرایا تھا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔ابرار احمد میڈیکل ٹیم کی نگرانی ری ہبلیٹیشن جاری ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ وہ میلبرن ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔