نیو یارک: امریکہ میں ایک نوجوان لڑکی کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس نے اپنی والدہ کے کچن میں کیبینٹ سے 2 دہائیوں پرانے مصالحہ جات کو دریافت کیا جو وہ ابھی تک استعمال کرتے آرہی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک کی رہائشی سارہ میک گنیگل نے X پر صارفین سے اپنا تجربہ شیئر کیا جس میں ان کی والدہ کے کچن سے 24 سال پرانے مصالحے برآمد ہوئے۔
یہ سب ایک ایپل پائی کیک سے شروع ہوا جب سارہ نے پائی کے ذائقے میں تبدیلی محسوس کی جو ان کی والدہ نے بنایا تھا۔ سارہ نے اس حوالے سے ماں سے پوچھا تو والدہ نے، بے پروائی کے انداز میں جائفل مسالحے کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ سارہ نے کچن میں جاکر کیبینٹ سے مصالحے کا جار نکالا لیکن جب انہوں نے لیبل دیکھا تو اس کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔ اس کی ایکسپائری دسمبر 1999 تھی۔
سارہ نے پھر باقی مسالحوں کو بھی چیک کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی حیرت کی اس وقت انتہا نہیں رہی جب تمام برانڈڈ مسالحوں کے پیک کی ایکسپائری 16 دسمبر 1999 تھی۔
سارہ نے X پر لکھا کہ ان کی والدہ کے پاس 30 مصالحے رکھے تھے جس کے بعد ایکسپائر شدہ مصالحوں کو نکالنے کے بعد صرف 6 باقی رہ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایکسپائر شدہ چائے کی پتیوں سے بھرے تین شیلفوں کو بھی صاف کیا جس میں میری پسندیدہ ہاٹ چاکلیٹ بھی شامل تھی جو میں بچپن میں کھاتی تھی۔