(روزنامہ جرأت)بھارت میں چوروں سے خوفزدہ شہری نے اپنی گاڑی چوری ہو جانے کے ڈر سے اسے گھر کی چھت پر کھڑا کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے منوج یادو نامی شہری نے اپنی نئی گاڑی کو چوری ہونے سے بچانے کے لیے ایک انوکھا طریقہ اپنایا اور گاڑی کو گھر کی دوسری منزل پر پہنچانے کے لیے کرین کا استعمال کیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں گاڑی کو باندھ کر کرین کی مدد سے چھت پر لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منوج یادو اسرائیل میں ملازمت کرتا ہے اور بیرونِ ملک قیام کے دوران اس نے یہ گاڑی ایک ڈرائیور کے حوالے کی تھی تاہم ڈرائیور کے چلے جانے کے بعد اسے گاڑی کی حفاظت سے متعلق خدشات پیدا ہوگئے تھے جس کے بعد اس نے گاڑی کو چھت پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔




