الیکشن ٹریبیونل نے لاہور کے حلقے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے انتخابی ٹریبیونل کے جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سناتے ہوئے لاہور کے حلقے این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کردی۔
ٹریبیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی۔
ریٹرننگ افسر نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلے میں بتایا تھا کہ امیدوار کے تائید کنندہ کا تعلق حلقے سے نہیں ہے۔
ادھر بانی پی ٹی آئی میانوالی کے حلقے سے اہل ہوں گے یا نہیں فیصلہ تھوڑی دیر میں سنایا جائے گا۔ راولپنڈی میں الیکشن ٹربیونل کے جج عبدالعزیز نے 8 جنوری کو سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔