عثمان نے بگ بیش میں امن کی فاختہ کے نشان کا استعمال کرلیا

میلبورن: آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں امن کی فاختہ کے نشان کا جوتے پر استعمال کرلیا۔

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں امن کا نشان لگانے سے روک دیا تھا جس پر کرکٹر نے احتجاجاً (کالا آرم بیڈ) پہن کر میچ میں شرکت کی تھی تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے اوپنر کو فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے کی اجازت دی۔

اسرائیل کے فلسطین پر مظالم کے خلاف عثمان خواجہ عوامی سطح پر بات کرتے رہے ہیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا بھینشانہ بنایا گیا تاہم اپونر ثابت قدم رہے۔

دوسری جانب بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں انہوں نے برسبین ہیٹ کی نمائندگی اور پرتھ اسکورچرز کیخلاف میچ میں امن کی فاختہ کا نشان جوتے اور بیٹ پر واضع کیا، اس میچ میں عثمان محض 14 رنز ہی بناسکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں