پشاور: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار ہوگئے اور انہوں نے پارٹی کو ٹکٹ بھی واپس کردیا۔
پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
ان کے وکیل نے پیش ہوکر بتایا کہ اعظم سواتی الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں اور ٹکٹ واپس کر دیا۔ جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ جب اعظم سواتی الیکشن ہی نہیں لڑ رہے تو وہ پھر آپ اپنی درخواست واپس لے لیں۔
عدالت نے اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹادی۔