وٹامن ڈی شیرخوار بچوں کی مجموعی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری اجزا میں سے ایک ہے اور اس کا بنیادی ذریعہ سورج کی روشنی ہے۔
انسانی جسم اگرچہ وٹامن ڈی پیدا کر سکتا ہے لیکن شیرخوار بچوں کو اکثر سورج کی روشنی ناکافی ملتی ہے اور ان کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے۔ لہٰذا ڈاکٹرز عام طور پر مندرجہ ذیل وجوہات کی بنا پر شیرخوار بچوں کے لیے وٹامن ڈی کی سپلیمنٹ تجویز کرتے ہیں۔
سورج کی محدود نمائش: شیرخوار بچے خاص طور پر اپنے پہلے چند مہینوں میں عام طور پر طویل عرصے تک براہ راست سورج کی روشنی کے سامنے نہیں آتے جس کی وجہ سے جلد میں وٹامن ڈی کی پیداوار نہیں ہو پاتی۔ اس لیے سپلیمنٹس اس سورج کی نمائش کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ماں کے دودھ یا فارمولے میں وٹامن ڈی کی ناکافی مقدار: اگرچہ ماں کا دودھ شیرخوار بچوں کے لیے غذائیت کا بہترین ذریعہ ہے لیکن یہ وٹامن ڈی کی مناسب مقدار فراہم نہیں کر سکتا۔ اسی طرح بچوں کے لیے عام دستیاب فارمولے میں بھی وٹامن ڈی کی مقدار ہوتی ہے تاہم اس کے باجود شیرخوار بچوں کو اضافی سپلیمنٹس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
رکٹس (rickets) سے بچاؤ: شیر خوار بچوں میں وٹامن ڈی کی شدید کمی ایک رکٹس کا باعث بن سکتی ہے۔ اس بیماری میں ہڈیوں کی نشوونما شدید متاثر ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں ہڈیاں نرم اور کمزور ہوجاتی ہیں۔
مدافعتی نظام کی مضبوطی: وٹامن ڈی مدافعتی نظام کو مزید مستحکم کرنے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اور مختلف بیماریوں اور انفیکشن کے خلاف جسم کو لڑنے کے قابل بناتا ہے۔