نو مئی: عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف 12 مقدمات کے چالان پیش

راولپنڈی: 9 مئی کے کیسز میں پولیس نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 12 مقدمات کے چالان پیش کردئیے، شیخ رشید کے خلاف بھی چالان پیش کیے گئے ہیں، عدالت نے تمام چالان سماعت کیلیے منظور کرلیے۔

زرائع کے مطابق نومئی کے واقعات سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات کے چالان پیش کردیے گئے۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 12 مقدمات کے چالان پیش کیے گئے ہیں جب کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف بھی چالان پیش کر دئیے گئے ہیں۔ عدالت نے تمام چالان سماعت کے لیے منظور کرلیے۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی گئی، آئندہ تاریخ پر تمام ملزمان میں مقدمات کی فرد جرم کے لیے نقول تقسیم کی جائیں گی۔ اس موقع پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔

عمران خان نے جج سے کہا کہ نو مئی کو ہائی کورٹ اسلام آباد سے میری غیر قانونی گرفتاری کی گئی اور مجھے انصاف دینے کے بجائے میرے خلاف انتقامی مقدمات درج کر دئیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں