اسلام آباد: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں لہٰذا الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔
خط میں محمود اچکزئی نے لکھا ہے کہ مخصوص نشستیں خالی ہونے کے باوجود صدارتی الیکشن کروانا غیرقانونی ہوں گے، اس طرح الیکشن کا منعقد ہونا آئین اور قانون کے خلاف ہے۔
خط کے متن کے مطابق مخصوص نشستیں سے متعلق سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جہاں سے انصاف ملنے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سمیت اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہیں۔