کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج مسلسل دوسرے دن مزید کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5میں ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے نئی قیمت 2312 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کی کمی ہوئی اور نئی قیمت 239200روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کی کمی سے 205075 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
ملک میں سونے کی قیمت کم ہونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2254.80روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔