کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حساس ادارے کے اہلکار کے قتل کے مقدمے میں ایک ملزم کو سزائے موت اور 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حساس ادارے کے اہلکار کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔
عدالت نے ملزم محمد علی کو سزائے موت کی سزا کا حکم دیا، ملزم محمد علی کو مقتول کے اہلخانہ کو 5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے جبکہ 3 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
عدالت نے ملزم نعمان اور یونس خان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے گذشتہ سال ناظم آباد اے او کلینک کے قریب تنویر الحسن کو قتل کیا تھا