جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دیدیا

لاہور:(جرأت نیوز) ماڈل و ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے وضاحتی بیان پر ان سے معافی مانگتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کے وضاحتی بیان پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں آپ سے معذرت خواہ ہوں مگر آپ کے الفاظ میری فیملی کیلئے انتہائی سخت تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی سے بھی جھگڑا کرنا نہیں چاہتی تھی ، لیکن بات جب میرے گھر والوں پر آگئی تو میں نے جواب دینا مناسب سمجھا۔

انہوں نے بشریٰ انصاری کیلئے لکھا کہ آپ پیار سے سمجھاتیں تو میں ہزار مرتبہ معذرت کرلیتی، جنت نے پوسٹ کے آخر میں بشری انصاری کو لیجنڈ بھی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں