لنڈی کو تل ؛جمرود پولیس نے چند ہی دنوں میں قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا. گھریلو تنازعے پر چارافرادکو بےدردی سے قتل کرنے والے نامزد ملزم کو گرفتارکر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتہ تھانہ حدود جمرود کےعلاقہ نئی آبادی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کرنے کے واقعے کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹیگیشن روح الامین کی نگرانی میں ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی سربراہی میں سپشل ٹیمیں تشکیل دیں۔ اور ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ۔ایس ایچ او جمرود اور اسکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم زبیر کو ٹریس کرکے علاقہ غنڈی سےگرفتار کرلیا۔مقدمے نمبر 283 میں ملزم زبیر جمرود پولیس کو مطلوب تھا۔ڈی پی او خیبر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نئی آبادی جمرود میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو بے دردی سے قتل کرنے والے نامزد ملزم کو گرفتار کرنا بڑی کارروائی ہے۔ دیگرملزمان کو بھی جلدگرفتارکرکےمتاثر ہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔قلیل مدت میں ملزم کوگرفتارکرنے پرایس ایچ اوجمرود عدنان آفریدی و دیگر نفری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔
Load/Hide Comments