اسلام آباد: اسلام آباد کی عدالت نے آزادی مارچ کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔ عدالت نے تھانہ آبپارہ کے دونوں مقدمات میں درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ پی ٹی آئی کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ایف آئی آر مجاز اتھارٹی کی جانب سے درج نہیں کروائی گئی ۔ اگر ٹرائل ہو بھی جائے تو سزا ہونے کے امکانات نہیں ۔
پراسیکیوشن کے پاس سوائے جھنڈوں کے کوئی ثبوت موجود نہیں۔ بانی پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور فیصل جاوید کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔