اسلام آباد: عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا آج محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے آج دن تین بجے فیصلے سنانے کا وقت مقرر کر رکھا ہے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کرںے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دونوں کو سات، سات سال کی سزا سنائی گئی تھی