ممبئی: حال ہی میں اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے حمل کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نوبیہاتا جوڑے سوناکشی سنہا اور اُن کے شوہر ظہیر اقبال کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سوناکشی اور ظہیر سفید رنگ کی مرسڈیز میں اسپتال سے باہر نکلے لیکن اس موقع پر دونوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے اور اُن کے کیمرے کے سامنے پوز دینے سے گریز کیا۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی وائرل ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ سوناکشی اپنے پہلے بچے کے حمل سے ہیں۔صارفین نے ویڈیو پر بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی مثال بھی دی جنہوں نے رنبیر کپور سے شادی کے فوراً بعد ہی اپنے حمل کا اعلان کردیا تھا۔
اداکارہ کے مداحوں نے کہا کہ اگر سوناکشی حاملہ ہیں تو یہ بہت ہی اچھی اور خوشی کی خبر ہے جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ اسپتال جانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ حاملہ ہیں، وہ کسی دوسرے طبی مسئلے کی وجہ سے بھی اسپتال جاسکتی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
شادی کی تقریب کے بعد، اُسی رات جوڑے نے ممبئی کے مقامی ریستوران میں عشائیہ (ولیمے کی تقریب) دیا تھا، جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی