وزیراعظم کا آج اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ، مجوزہ آئینی ترامیم پر بات ہوگی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترامیم پر بات کی جائے گی۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومت میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں آج عشائیہ رکھا گیا ہے جو کہ شام سات بجے منعقد ہوگا۔

وزیراعظم اتحادیوں سے مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کریں گے ساتھ ہی موجودہ سیاسی صورتحال کے مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں