اسلام آباد:ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ,
ڈاکٹر ذاکر نائک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائیک بھی تھے ۔مولانا فضل الرحمان نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر استقبال کیا ۔اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائک کی کاوشوں کو سراہا . مولانا فضل الرحمان نے کہاآپ نے ہمارے گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی.ان کی تشریف آوری ان کے مشن میں مزید برکت کا سبب بنائے۔جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں۔
عالم اسلام کے حسین چہرے سے دنیا کو روشناس کرانا اور امت مسلمہ کا اتحاد واتفاق مشترکہ ہدف ہے ۔ڈاکٹرصاحب یہاں مہمان نہیں میزبان ہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی۔ ڈاکٹرذاکر نائیک نے کہاکل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا۔ ڈاکٹرذاکرنائیک
میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا،پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے۔مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ۔
مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور تحائف دئے ۔ڈاکٹرذاکرنائیک نے مولانافضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ دیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی ۔مولانا عبد الغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، مولانا امجد خان ،اسلم غوری ، مولانا عبدالواسع ، مولانا راشد سومرو بھی موجود تھے ۔
مولانا مصباح الدین نور عالم خان ،مولانا محمود شاہ ، مفتی اویس عزیز ,مفتی اسجد محمود ہمراہ تھے ۔
Load/Hide Comments