26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی اجلاس 18اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس میں 26ویں آئینی ترمیم پر بحث کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے جبکہ حکومتی ٹیم کی جانب سے مختلف جماعتوں سے ملاقات بھی جاری ہیں۔

مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے پر حتمی مذاکرات جاری ہیں، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی۔ جے آئی یو سربراہ شام 4 بجے کراچی پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں؛ حکومتی مسودے پر آئینی ترمیم تباہی کا باعث بنتی، فضل الرحمان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان کی لاہور نواز شریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

گزشتہ روز، جمعیت علمائے اسلام ف کے سبراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے مسودے پر اعتراض کیا تھا کیونکہ حکومت کے مسودے سے عدلیہ اور عوام کے حقوق تباہ ہو جاتے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو چیزیں ہم نے مسترد کیں وہ واپس لے لی گئیں اور امید ہے ہمارے مطالبات قبول کر لیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں