پاکستان کی چین میں 20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوری

اسلام آباد:پاک چین سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان نے چین میں 20 نئے تجارتی عہدوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

وزارت کامرس نے اس سال 5.5 ارب روپے تجارتی مشنز کے لیے مختص کیے ہیں۔ نئے عہدے برآمدات بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ہیں۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے 226.7 ملین روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان کی چین کو برآمدات 2.56 ارب ڈالر ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی خوش آئند ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں