رحیم یار خان پولیس نے کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 ماہ سے مغوی دو شہریوں کو بازیاب کروا کر خطرناک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق بازیاب مغویان آصف اور بلال کو 24-09-26 کو ہنی ٹریپ کے ذریعے صادق آباد سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دونوں مغویان کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر کوش کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے کلاشنکوف اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ہلاک ڈاکو اغواء برائے تاوان، پولیس پر حملوں اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری تھا۔ ہلاک ڈاکو بھونگ میں پولیس کانسٹیبل اکبر گوپانگ کی شہادت اور شہید سب انسپکٹر رانا رمضان پر دوران ڈیوٹی حملے کا پولیس کو مطلوب مرکزی ملزم تھا.