متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے قومی دن کی تقریبات کراچی سمیت سندھ میں جاری ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجادیا گیا ہے۔ یہ سجاوٹ رات کے وقت ایک خوبصورت منظر پیش کررہی ہے۔ کلفٹن انڈر پاس کے قریب ایل ای ڈیز بھی لگائی گئی ہیں جن پر یو اے ای کے 53 ویں قومی دن کی مناسبت سے وڈیوز اور نغمے چل رہے ہیں جو گزرنے والوں کو خوشگوار احساس دلارہے ہیں۔
اندرون سندھ سکھر بیراج کو برقی قمقموں سے سجایاگیا ہے۔ شہری یو اے ای کے قومی دن کی مناسبت سے تقاریب میں حصہ لے رہے ہیں اورخوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ یو اے ای کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے انتظامات پرسندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور یو اے ای اور پاکستان کی دوستی کو مثالی قرار دیا ہے۔