موٹرسائیکل سواروں نے بچے کے ساتھ جانے والی خواتین کواسلحے کے زورپر لوٹ لیا

اسٹاف رپورٹر
December 17, 2024
facebook
twitter
whatsapp
mail

کراچی میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے بچے کے ساتھ جانے والی خواتین کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

کراچی میں ضلع وسطی کے تیموریہ تھانے کے علاقے بفرزون سیکٹر 15 اے فورمیں موٹر سائیکل پر سوارتین نامعلوم مسلح ملزمان نے راہ چلتی 3 خواتین کواسلحے کے زورپرلوٹ لیا۔ واردات کے وقت خواتین کے ساتھ ایک بچہ بھی موجود تھا جو انتہائی خوف زدہ ہو کر رونے لگا۔ مسلح ملزمان واردات کرکے موقع پر سے فرارہو گئے۔ پیر کی شب ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ایک بچے کے ہمراہ گلی سے گزر رہی ہوتی ہیں اس دوران سامنے سے بھی دو خواتین آ رہی ہوتی ہیں۔،خواتین ایک دوسرے سے سلام دعا کر رہی ہوتی ہیں کہ موٹر سائیکل پرسوار3 مسلح ملزمان پہنچ جاتے ہیں۔

2ملزمان موٹر سائیکل سے اترکراسلحےکےروزپردوخواتین سےموبائل فون اورشولڈرپرس چھین لیتا ہے جبکہ خاتون اوربچہ دوسرے جانب جانے کی کوشش کرتے ہیں تو مسلح ملزم اسلحے کے زورپرانہیں روکتا ہے اورخاتوں سے پرس چھینے کی کوشش کرتا ہے لیکن خاتون اسے پرس نہیں دیتی۔ اسی دوران دوسرا ملزم بھی پہنچ جاتا ہے اور خاتوں اور بچہ پر اسلحہ تان لیتا ہے جس پر خاتون پرس زمین پر پھینک دیتی ہے اور مسلح ملزمان پرس اٹھا کر موقع پر سے فرار ہوجاتے ہیں۔

واردات ہوتا دیکھ کر خاتون کے ساتھ موجود بچہ انتہائی خوف زدہ ہوجاتا ہے اور رونے لگتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات میں ملوث دو ملزمان نے کیپ ،ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے۔ واردات سے متعلق ایس ایچ او تیموریہ نے بتایاکہ متاثرہ خواتین کی جانب سے واردات سے متعلق کوئی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی تاہم پولیس نےموصول سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں