چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔
عیدالاضحیٰ کے پہلے روز انہوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی۔
یاد رہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ایمل ولی خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ اسلامی تہواروں کو سعودی عرب کے ساتھ منائیں گے۔
ایمل ولی خان نے اس بار عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا .
پارٹی کارکنان و عہدہ داروں سے بھی یہی اپیل کی ہے کہ وہ سادگی کے ساتھ عید منائیں۔




