کراچی؛ سائٹ میں پولیس سے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

کراچی:سائٹ کے علاقے ولیکا گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے۔

ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ سائٹ اے تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں ولیکا مسجد کے قریب 2 طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈکیت مارے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان شہری سے لوٹ مار کی کوشش کررہے تھے اور پولیس کے پہنچتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں ڈاکو مارے گئے۔

ہلاک دونوں ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں