مہمند؛تھانہ یکہ غنڈ پولیس کی کارروائی، شراب پی کر ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے فحاشی پھیلانے والا ملزم گرفتار، شراب برآمد

مہمند:تھانہ یکہ غنڈ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب پی کر ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے فحاشی پھیلانے والےملزم کو گرفتار کر لیا اور ایک بوتل شراب برآمدکر لی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مہمند اکرام اللہ PSP کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق، تھانہ یکہ غنڈ کی حدود میں ملزم کرامت اللہ ولد محبت خان (از قسم کراؤن رئیل) شراب پی کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر فحش نوعیت کی ویڈیو بنا رہا تھا، جو بعد ازاں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کر رہی تھی۔

ڈی ایس پی سرکل یکہ غنڈ دلفراز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او قاسم جان اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر فحش نوعیت کی ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ایک بوتل شراب بھی برآمد ہوئی۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں