راولپنڈی: نیو افضل ٹاؤن چکلالہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے گیس کے باعث بے ہوش ہونے والے دونوں محنت کش دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کنویں کی گہرائی 50 سے 60 فٹ تھی اور 5 سے 6 فٹ پانی بھی موجود تھا۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، مزدوروں کو کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔
جاں بحق مزدوروں کی شناخت 28 سالہ ممریز اور 19 سالہ کامران رمضان کے نام سے ہوئی جو میانوالی کے رہائشی تھے۔
پولیس کے مطابق دونوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔