مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم سیریز سُپرمین اور اسٹار وار کے مشہور اداکار ٹیرنس اسٹیمپ انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 87 سالہ برطانوی اداکار ٹیرنس اسٹیمپ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ اداکار کے خاندان کے مطابق اتوار کی صبح وہ انتقال کرگئے۔
ٹیرنس اسٹیمپ کا سُپرمین میں ولن کا کردار بہت مقبول ہوا تھا اور وہ 6 دھائیوں سے فلموں کی دنیا میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے تھے۔
آنجہانی اداکار ٹیرنس اسٹیمپ پریسیلا اور کوئین آف دی ڈیزرٹ میں بھی اپنی اداکاری کے لیے بےحد مشہور تھے۔