بارشیں اور سیلاب: ضلع دیامر کی 20 وادیاں آفت زدہ قرار

گلگت بلتستان کی حکومت نے ضلع دیامر کی 20 وادیوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق حکومت گلگت بلتستان نے ضلع دیامر کی 20 وادیوں کو آفت زدہ قرار دیا جب کہ ضلع غذر میں کئی بند مقامات بحال کردیے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسکردو میں شاہراہِ بلتستان 5 روز بعد ٹریفک کےلیے بحال کردی گئی ہے، یہ شاہراہ بلتستان استک نالہ اور باغیچہ پل بہہ جانے سے بند ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کے اہلکاروں نے اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کی نگرانی میں دن رات کام کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں راستہ کھول دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سڑک کھل جانے سے اسکردو کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ بحال ہوگیا ہے، سڑک کھلنے سے مسافر اور مال بردار گاڑیاں بحفاظت اور آسانی کے ساتھ گزرسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں