اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن ،4 کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے4 کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطا بق
کاروائیوں میں20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 25.719 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔سپر ہائی وے کراچی پر بس میں سوار مسافر کے قبضے سے 12 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
سہراب گوٹھ کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 12 کلو گرام چرس برآمدکر لی گئی۔
پشاور کے علاقے نمک منڈی میں ملزم سے 1.519 کلو گرام وزنی 9000 ڈیازی پام گولیاں برآمد، ملزم گرفتار ۔
میناور گلگت میں کالج کے قریب ملزم کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں