(ن )لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ فرق ہے

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا حکمران جماعت پر طنز، عمران خان کی بہنوں پر استعمال کی جانے والی پنجاب پولیس کی واٹر کینن کے سامنے کھڑے پی ٹی آئی کارکن کی تصویر ٹوئٹ کر دی
اسلام آباد :ن لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ فرق ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنی ایک ٹوئٹ میں حکمران جماعت ن لیگ پر طنز کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے عمران خان کی بہنوں پر استعمال کی جانے والی پنجاب پولیس کی واٹر کینن کے سامنے کھڑے پی ٹی آئی کارکن کی تصویر ٹوئٹ کر دی، اسی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے ایک ن لیگی کارکن کی بریانی نوش کرتے ہوئے کی تصویر بھی ٹوئٹ کی اور ساتھ لگا کہ “ن لیگ کے ورکر اور تحریک انصاف کے ورکر میں یہ فرق ہے۔
اس سے قبل سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے متعلقہ حکام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کرلیں، ہر کام غصے کا نہیں ہوتا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب حکومت کے وزراء کہتے ہیں کہ تحریک انصاف مائنس عمران خان ہوگی تو اس کا مطلب ہی کیا ہے؟ تحریک انصاف تو آپ نے 9 مئی اور 20 جون کے دوران ٹھڈے مکے مار کر ختم کر دی تھی، اب تو عمران خان ہے اور عوام ہیں، تحریک انصاف نہ رجسٹرڈ پارٹی ہے، نہ ان کے پاس کوئی الیکشن سمبل ہے نہ ان کا سٹرکچر ہے تو مائنس کیا ہونا ہے؟۔

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ یہ جو بھی عہدیدار ہیں ان کو آج فارغ کر دیں، ان کی جگہ عمران خان کالج کے لڑکے لڑکیوں کو کہہ دیں کہ آج سے وہ تحریک انصاف ہیں تو وہ ہوں گے، ممبران اسمبلی کا استعفیٰ کل عمران خان نے دلوانا ہے آپ آج دلوا لیں کیا فرق پڑتا ہے، مائنس عمران خان کے وفاق پر اثرات کا بھی تجزیہ کر لیں، ہر کام غصے کا نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں