sohail-afridi cm kp

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان

پشاور:(ڈیلی جرأت)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 9 جنوری کو کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے چند روز قبل لاہور کا تین روزہ دورہ کیا تھا اور اب انہوں نے کراچی و سندھ کے دورے کا اعلان کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کا پیغام لے کر آرہا ہوں، کراچی و سندھ تیار رہے۔انشاءاللہ! عمران خان صاحب کا پیغام لے کر ہم آرہے ہیں۔ تمام پارٹی کے دوستوں سے جمعہ کے دن ملاقات ہوگی۔ انشاءاللہ! انہوں نے مزید کہا کہ تمام دوستوں سے 9 جنوری جمعہ کے روز ملاقات ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں