basantprepration

بسنت کا میلہ سجنے کا وقت آ گیا، رنگ فضا میں بلند ہونے کو تیار،لاہور پولیس کی تیاری مکمل

(روزنامہ جرأت)بسنت کا میلہ سجنے کا وقت آ گیا، رنگ فضا میں بلند ہونے کو تیار،لاہور پولیس کی تیاری مکمل، پتنگ بازی کل سے اگلے تین دن تک ہو گی.10 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے.تفصیلات کے مطابق بسنت کی تیاریوں کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا.ڈی آئی جی آپریشنز نے شادمان، مزنگ، موچی گیٹ، مال روڈ کے علاقوں میں صورت حال کا جائزہ لیا.انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے.کیمیکل، دھاتی اور پلاسٹک ڈور پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی.ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکر پر زیرو ٹالرنس، مرتکب افراد جیل جائیں گے.34روز کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1777مقدمات درج کئے گئے. فیصل کامران نے کہا کہ 1872 گرفتار ملزمان سے 1لاکھ دو ہزار907 پتنگیں برآمد کی گئیں. ڈی آئی جی آپریشنز 32غیر قانونی پتنگیں و ڈور بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کیا گیا.غیر قانونی پتنگیں و ڈور فروخت پر 293ملزمان بھی گرفتار کئے گئے.
پابندی کے باوجودگڈی اڑانے والے 1547ملزمان گرفتار کئے گئے.غیر قانونی پتنگ اور ڈور کی فروخت مؤثر طور پر روکی گئی ہے.دوسرے اضلاع سے غیر قانونی پتنگوں اور ڈور کی ترسیل ناکام بنائی گئی.شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر ناکہ بندی جاری رہے گی.بسنت کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی ہو گی.
شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا پتنگ بازی کو خطرے کا سبب بنانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. عوامی تعاون سے ہی حادثات کی روک تھام ممکن ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں