multansultan

پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں فروخت، نیا نام راولپنڈی رکھ دیا گیا

(روزنامہ جرأت)پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں بک گئی۔ ولی ٹیک نے سب سے زیادہ بولی لگا کر ٹیم خرید لی اور اس کا نیا نام راولپنڈی چن لیا گیا۔نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر میں منعقد کی گئی جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی موجود تھے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس بھی موجود تھے۔ملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث بولی میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی۔سی ڈی وینچرز نے 215 کروڑ روپے کی بولی لگائی اور پھر بڑھاتے ہوئے 226 تک پہنچی، اس کے بعد ولی ٹیک نے ملطان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگا دی اور پی ایس ایل کی فرنچائزملتان سلطانز 245 کروڑ روہے میں بک گئی۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی نمایاں اور مقبول فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے جس کے باعث اس کے مالکانہ حقوق کے حصول کے لیے بڈرز خاصا جوش دکھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں