کراچی:(روزنامہ جرأت)کورنگی کراسنگ کے قریب آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بچی جاں بحق ہو گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینکر ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔




