sarafamarket

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

کراچی: (روزنامہ جرأت)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائدکا اٖضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے کا ہوگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 8 ہزار 574 روپے اضافے سے 47ہزار 2018 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 100 ڈالر اضافے سے 5278 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں