israeliarmychief

اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ جائے گی: اسرائیلی آرمی چیف کی وارننگ

(روزنامہ جرأت) اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے اسرائیلی فوج کے اندرونی طور پر ٹوٹ جانے کی وارننگ دے دی۔ایک بیان میں اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ میں 10 لال جھنڈے کھڑے کرکے وارننگ دے رہا ہوں، میدان جنگ میں ریزرو فوجی مزید نہیں لڑ پائیں گے۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریزرو فوجیوں سے متعلق قوانین کی ترمیم و دیگر اقدام نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ جائے گی۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نفٹالی بینٹ نے کہا کہ اسرائیل کو 20 ہزار فوجیوں کی قلت ہے، حکومت نے بغیر حکمت علمی، کم وسائل اور فوجیوں کے ساتھ جنگ شروع کی۔ادھر ہائیر لیپڈ نے کہا کہ 13 سال سے سیکیورٹی کابینہ کا حصہ ہوں، اتنی سنگین وارننگ کسی آرمی چیف سے نہیں سنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں