wallstreetgeneral

ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں: امریکی اخبار کا دعویٰ

(روزنامہ جرأت)امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے کے خواہاں ہیں۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتادیا وہ آبنائے ہرمز کھولے بغیر ہی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ آبنائے ہُرمز کھولنے کا پیچیدہ آپریشن بعد میں کرنےکےخواہاں ہیں۔یاد رہےکہ گزشتہ روز امریکی صدر نے معاہدہ نہ ہونے اور آبنائے ہرمز جلد نہ کھولنے کی صورت میں ایران کے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں، تیل کے کنوؤں اور پانی صاف کرنے والے تمام پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نئے لوگوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور نئے لوگ اب تک پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہوئے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بھی کہا تھا کہ ایران جنگ سے متعلق اچھی بات چیت ہو رہی ہے اور ایران نے امریکا کی کچھ تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں