iranicommanderinchief

اگر دشمن زمینی کارروائی کی کوشش کرے تو ان میں سے ایک بھی زندہ واپس نہیں جانا چاہیے: ایرانی کمانڈر ان چیف کی ہدایت

(روزنامہ جرأت)ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی فوج کے آپریشنل کمانڈر چیف جنرل امیر حاتمی نےاعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل ہیڈکوارٹرز کو دشمن کی نقل و حرکت انتہائی درستگی کے ساتھ مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی۔ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے فوجی کمانڈرز کو ہدایت کی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی سرگرمیوں پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھی جائے تاکہ کسی ممکنہ زمینی کارروائی کا بروقت جواب دیا جا سکے۔
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ اگر دشمن زمینی کارروائی کی کوشش کرے تو ان کا ایک بھی آدمی زندہ بچ کر نہیں جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں