(روزنامہ جرأت)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج پہلی مرتبہ جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈیز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے رواں ایڈیشن میں شامل ہونے والی دو نئی فرنچائزز میں سے ایک ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 3 میچز میں سے ایک میں فتح، ایک میں شکست اور ایک بارش کی نذر ہونے کے باعث 3 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔
دوسری جانب راولپنڈیز کی ٹیم پی ایس ایل میں اپنی پہلی فتح کی متلاشی ہے، اسے اب تک کھیلے گئے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔




