fizzaaliage

فضا علی کا حق مہر کتنا تھا اور ان کی کیا عمر ہے؟ اداکارہ نے پردہ اٹھادیا

(روزنامہ جرأت)معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی عمر اور حق مہر سے پردہ اٹھادیا۔ایک پروگرام میں فضا علی نے بتایا کہ میں 1984 میں پیدا ہوئی اور صرف 15 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ محبت اور ساتھ کی تلاش رہی، شکر خدا کا اب مجھے یہ سب حاصل ہو چکا ہے، میں اس وقت 41 برس کی ہوں اور اس عمر میں محبت و جذبات کے اظہار پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے عیدالفطر 2026 میں اعجاز خان سے نکاح کیا، میرے شوہر کا تعلق برطانیہ سے ہے اور شادی کے بعد وہ پاکستان میں مقیم ہیں۔
حق مہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ میں سادہ نکاح کی خواہش رکھتی تھی اور میں نے شرعی حق مہر 5 سے 7 ہزار روپے تجویز کیا تھا تاہم میرے شوہر اعجاز خان نے ایک یا 2 کروڑ روپے اور جائیداد کی پیشکش کی جسے میں نے قبول نہیں کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرے شوہر کے اصرار پر نکاح نامے میں 10 لاکھ روپے حق مہر درج کیا گیا، حالانکہ میں اس کے حق میں نہیں تھی، میرے لیے اور میرے خاندان کے لیے شوہر کی موجودگی ہی سب کچھ ہے اور مالی معاملات میرے لیے اہم نہیں۔فضا علی کے مطابق نکاح کی تقریب نہایت سادہ تھی جس میں صرف سونے کی 2 انگوٹھیاں بطور تحفہ دی گئیں جب کہ مہنگے زیورات یا دیگر اشیاء کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں