neelum munir baby

نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

(روزنامہ جرأت)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔اداکارہ نے اپنے بیٹے کا نام محمد حمدان رکھا ہے اور یہ خوشخبری مداحوں کے ساتھ ایک خاص انداز میں شیئر کی ہے۔34 سالہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرکے مداحوں کے درمیان جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کردیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر اپنے نومولود بچے کو گود میں لیے ہوئے نظر آرہی ہیں۔تصویر کے ساتھ کیپشن میں نیلم منیر نے لکھا کہ وہ لمحہ جب میں کسی کی پوری دنیا بن گئی، الحمداللّٰہ! میرا ننھا شہزادہ محمد حمدان میری وہ دعا ہے جو قبول ہوئی، میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت۔
اس سے قبل اداکارہ کے شوہر کے ایک قریبی دوست نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ اطلاع دیتے ہوئے مبارکباد کا پیغام شیئر کیا تھا۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے جنوری 2025 میں دبئی میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت محمد راشد سے شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں