aroosa qureshi and bilal qureshi

عروسہ قریشی کی نئی ویڈیو نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں کو پھر ہوا دے دی

(روزنامہ جرأت)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔حال ہی میں عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر گروسری شاپنگ کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے بیٹے اور خاندان کے ایک بزرگ کے ہمراہ نظر آئیں، تاہم ان کے شوہر بلال قریشی موجود نہیں تھے۔ویڈیو سامنے آتے ہی صارفین نے بلال قریشی کی غیر موجودگی پر سوالات اٹھانا شروع کر دیے۔ ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں؟ جبکہ دوسرے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے؟
واضح رہے کہ اس سے قبل عروسہ قریشی نے انسٹاگرام پر شوہر کو اَن فالو کرنے کے ساتھ اپنے پروفائل سے ان کا نام بھی ہٹا دیا تھا۔تاہم بلال اور عروسہ نے تاحال علیحدگی کی تصدیق نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں